18

 حکومت گندم اور چینی کی وافر دستیابی کویقینی بنائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت آٹا اور چینی کے ذخائر سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی اور گندم کے دستیاب ذخائر اور درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں روزمرہ اشیا کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گندم اور چینی کے موجود اسٹاک اور درآمد سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس: چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اس کے علاوہ وزیراعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم اورچینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاوَن کیاجائے اور گندم کی ریلیز کو مزید بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں وافر مقدارمیں گندم کی دستیابی کویقینی بنائیں، درآمد کی جانے والی گندم کے ملک میں پہنچنے کا شیڈول پیش کیا جائے۔

وزراعظم نے ہدایت کی کہ چینی ملز میں موجود اسٹاک کی فزیکل ویری فیکیشن کرائی جائے۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ گنے کی کرشنگ کی تاریخ اور سرکاری قیمت کا اعلان بھی جلدازجلد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں