16

دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح دبئی میں جلد کیا جائے گا

میڈیا رپوڑٹس کے مطابق النخلہ نامی فوارہ 105 میڑ اونچا اور 14 ہزار معکب فٹ کے دائرے پر پھیلا  ہوا ہے۔ پانی کی اونچی دھار  والے دنیا کے سب سے بڑے فوارے پام فاونٹین کے نظارے سب کو ہی بھانے کے لیے تیار ہے۔

تین ہزار سے زائد بلبوں اور روشنی میں نہائے رقص کرتے پانی کے ساتھ دلاویز منظر دیکھنے کو ملے گا۔ فوارے بچے اور  بڑے سبھی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے تیار ہے۔  پانی کی جھومتی لہریں پل میں مختلف روپ دھار کر سبھی کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خوبصورت فوارے کا افتتاح 22 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس موقع پر  روزانہ 20 شو پیش کیے جائیں گے، شو کا دورانیہ 3 منٹ کا ہوگا۔ فوارے کا نام  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  بھی شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں دبئی میں بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کو آزمائشی طور پر آزمایا گیا تھا۔

گاچا نامی روبوٹ بس کو سسٹین ایبل شہر میں آزمایا گیا تھا، فن لینڈ کی کمپنی سنسیبل 4 نے گاچا روبوٹ بس بنائی ہے۔ بس خود بخود کسی بھی رکاوٹ کا پتہ چلا کر خود بخود بریک لگاتی ہے اور یہ روبوٹ بس کسی بھی موسم میں سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بارشیں، برفباری اور گرد و غبار کے طوفان بھی اس روبوٹ بس کو چلنے سے نہیں روک سکتے ہیں۔

نیویگیشن کا جدید ترین سسٹم بھی بس میں استعمال ہوا ہے جو مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچاتا ہے۔ خودکار روبوٹ بس روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی  اور دبئی فیوچر فاونڈیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ بس فن لینڈ میں بھی کامیابی سے چل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں