20

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ کویت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پانچ اکتوبر 2020 کو کویت کا دورہ کریں گے۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے بتائی ہے۔

امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کاانتقال ہو گیا

ہم نیوز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کویت کے نئے امیر  شیخ نواف الاحمد الصباح سے بھی ملاقات کریں گے۔

شیخ نواف الاحمد الصباح  نے کویت کے نئے امیر کا حلف اٹھا لیا 

امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 29 ستمبر 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔ امیر کویت امریکہ میں زیر علاج تھے

امیر کویت کے انتقال کی اطلاع رائل کورٹ نے دی تھی۔ مرحوم کی عمر 91 سال تھی۔ شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔

کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا

مرحوم امیر نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔ مرحوم امیر کویت کے وزیر خارجہ بھی رہے تھے۔ بحیثیت وزیر خارجہ وہ 40 سال تک اس منصب پہ فائز رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں