17

غداری کے سرٹیفکیٹ نوازشریف نے بانٹنے شروع کیے تھے، شہباز گل

انہوں نے سوال کیا کہ بےنظیر کو ریاستی خطرہ اور عمران خان کو یہودی ایجنٹ کس نے کہاتھا؟ کالے کوٹ میں سپریم کورٹ آکر پیپلزپارٹی حکومت کو قومی سلامتی پر حملہ کس نے قرار دیا؟

معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا الزام اور یہودیوں سے فنڈ لیا یہ کیاتھا؟ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔ دوسروں پر غداری کے الزامات اور بغیر ویزہ جندال سے خفیہ ملاقاتیں کیا تھیں؟

شہبازگل نے کہا کہ کشمیری لیڈرشپ سے ملاقات کے بجائے جندال کے گھر جانا یہ سب کیاتھا؟ نوازشریف کی نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات یہ سب کیا تھا؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے تھانے شاہدرہ میں نوازشریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ بدر رشید نامی ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا ہے کہ درخواستگزار بدر رشید پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم کارکن ہے اور وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو کہہ کر ایف آئی آر درج کروائی۔

ن لیگ سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کیے جانے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آئین کی بات کرنا، عوامی مسائل کو اجاگر کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہو گی۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں