28

 ٹماٹر ، سبزیاں ، چکن اور پیاز مہنگی ہو گئی

اسلام آباد: ستمبر 2020 کے دوران مہنگائی میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت ستمبر 2020 کے دوران مہنگائی میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2020 میں ستمبر 2019 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد رہی ہے۔

حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020 میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی نسبت مہنگائی کی شرح 8.85 فیصد رہی۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر 44 فیصد، سبزیاں 30، چکن 18 اور پیاز 14 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں تازہ پھل 6 فیصد، چینی 1.82 فیصد اور بجلی کے نرخ 0.62 فیصد کم ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں