19

پاکستان میں پہلی مرتبہ پروفیشنل باکسنگ کا میلہ سج گیا

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی پہلی پروفیشنل باکسنگ میں لائیٹ ویٹ کیٹیگری کا مقابلہ عادل سعید اور عباس کے لیے درمیان ہوا ۔ عادل سعید نے دوسرے راونڈ میں عباس علی کو ناک آوٹ کرکے مقابلہ جیت لیا۔ لائٹ ویٹ کیٹیگری میں ظہور عباس نے معین خان کو شکست دی۔

دوسرے مقابلے میں جونیئر ایشن بوائے ظہور احمد نے اپنا پہلی انٹرنیشنل مقابلہ جیت لیا ۔ ظہور احمد نے اپنے حریف کو دوسرے راونڈ کے بیتسویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کیا۔

فیدر ویٹ کیٹیگری میں افغانستان کے جواد حسن نے پاکستان کے سکندر  عباسی کو شکست دی۔ سپر لائیٹ ویٹ میں بلال محسود کے ذور دار مکوں کے آگے مخالف نا ٹھہر سکا۔  بلال محسود نے افغانستان کے امین الحق کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کردیا۔

خیال رہے کہ مارچ میں ورلڈ باکسنگ فیڈریشن نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد  برطانوی باکسرعامر خان کو پاکستان کا صدر منتخب کرلیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ورلڈ باکسنگ فیڈریشن میں پہلی مرتبہ کسی بھی پاکستانی نژاد کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے اپنے انتخاب پر کہا تھا کہ اب ہم باکسنگ کے انٹرنیشنل مقابلے بھی پاکستان میں کروانے کی سفارش کر سکتے ہیں۔

باکسنگ رنگ میں دنیا کے بڑے نامور باکسروں کو اپنے تابڑ توڑ مکوں سے زیر کرنے والے عامر خان آٹھ دسمبر 1986 کو بولٹن مانچسٹر میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے گیارہ سال کی عمر سے باکسنگ کھیلنا شروع کی اور اسکول لیول پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد 2003 میں جونیئر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق عامر خان نے 39 فائٹس میں سے 34 میں فتح حاصل کی اور 21 مرتبہ اپنے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔ 2004 کے ایتھنز اولمپکس میں جب انہوں نے سلور میڈل جیتا تو اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں