23

کورونا وائرس: دنیا میں 3 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 71لاکھ 45 ہزار526 ہوگئی ہے اور 78 لاکھ 41 ہزار653 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 15 ہزار 836 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور77 لاکھ 23 ہزار 721 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں67 لاکھ 57 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 4 ہزار 591 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 70 ہزار953 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 47 ہزار571 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 865 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار17 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 69 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار914 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 65 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار446 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں