21

سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے بھائی کویت کے ولی عہد نامزد

عرب میڈیا کے مطابق شیخ میشل الاحمد الجابر الصباح نیشنل گارڈ کے نائب چیف بھی ہیں جنہیں کویت کے نئے حکمران امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے نامزد کیا ہے تاہم خلیجی عرب ریاست کی پارلیمنٹ کو انتخاب کی منظوری دینی ہو گی۔

یاد رہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد کے انتقال کے بعد 30 ستمبر کو ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الصباح  نے کویت کے نئے امیر کا حلف اٹھایا تھا۔

شیخ نواف الاحمدا لصباح کئی عشروں تک کویت کی سکیورٹی سروسز کے سربراہ رہ چکے ہیں اور وہ چودہ سالوں سے کویت کے ولی عہد شہزادہ تھے۔

خیال رہے کہ شیخ صباح الاحمد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی دفین میں احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی صرف رشتے دار ہی شریک ہوئے تھے۔

کویت نے قومی پرچم سر نگوں رکھنے کے ساتھ چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شیخ صباح کو جولائی میں علاج کیلئے امریکہ لایا گیا تھا۔

شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔ مرحوم امیر نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔

وہ کویت کے وزیر خارجہ بھی رہے تھے۔ بحیثیت وزیر خارجہ وہ 40 سال تک اس منصب پہ فائز رہے تھے۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجار الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں