19

اسلام آباد کے مزید 5تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا، نجی  یونیورسٹی میں کیسز کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول جی سکس ون اور تھری میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جی الیون فور میں  نجی  اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں ایچ ایٹ ون اور فور میں نجی کالجز میں دو، دو کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی جب کہ آئی نائن ون کے نجی اسکول میں کورونا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں جن میں مذکورہ تعلیمی اداروں کے احاطہ کو فوری طور پر بند کرکے ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چند روز قبل اسلام آباد کے نجی اسکول میں کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نجی اسکول کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن تھری کے نجی سکول میں کورونا کے دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراسلہ کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس پر رینڈم ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری تھا، اسی دوران نجی اسکول میں دو کیسز سامنے آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں