21

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 60 روپے اور کمرشل  کی 200 روپے بڑھ گئی۔ ملک میں ایل پی جی کی  قیمت اضافے کے بعد  125  روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت میں دوسو روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق  ملکی کھپت کو پورا کرنے کے لئے ایک  لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی  درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کواوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2.87 روپے فی کلو گرام اضافے کی منظوری دی تھی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ کردیا گیا تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر کی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق ستمبر2020 میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 1 382.38 روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں