16

برطانوی شاہی جوڑا ملالہ یوسف زئی کے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کرے گا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ویڈیو چیٹ میں شریک ہوں گے۔

برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ ویڈیو چیٹ ملالہ یوسف زئی کے یوٹیوب چینل ملالہ فنڈ اور اس کی ویب سائٹ پر 11 اکتوبر کو لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جائے گی۔

ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی

خیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی بہت جلد  اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی۔

اقوام متحدہ نے عالمی امور پر مبنی اپنی اس فلم کے لیے ملالہ یوسف زئی اور گلوکارہ بیونس سمیت دیگر مشہور شخصیت کو منتخب کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ اس فلم میں ایک بہتر اور ترقی یافتہ دُنیا کی تعمیر کے لیے درکار اقدامات کا تعین کیا گیا ہے کیونکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں کافی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

بین الاقومی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی امور پر مبنی یہ فلم سیارے کی نشاندہی پر مشتمل ہے جو 10 سالوں میں ہماری دُنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔

اس فلم میں گلوکارہ بیونس، ملالہ یوسف زئی، ڈان چیڈل، مشیل یہو اور وائٹیکر نظر آئیں گے جبکہ عالمی امور پر مبنی اس فلم میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد اور سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس بھی دکھائی دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں