16

مہوش حیات پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی میں شامل

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام کے ذریعے مداحوں سے یہ خوش خبری شیئر کی۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے دو بار آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کا نام اور ٹیلنٹ دنیا کے سامنے مزید اجاگر کرنے کی کوشش کروں گی۔

اس حوالے سے مہوش حیات نے مزید تحریر کیا کہ وہ نامزد فلموں کو دیکھیں گی۔ یہ ایک طریقہ ہے کہ جس سے ہم پاکستان اور اس ملک کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے اجاگر کر سکتے ہیں۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

آسکرز سلیکشن کمیٹی کا حصہ  بننے پر سیکڑوں لوگوں نے مہوش حیات کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

’مجھے دو بار آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں