13

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے خیبر پختونخوا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 44 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے 17 اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ اوپنر اویس ضیا انچاس گیندوں پر بانوے رنز بنا کرناقابل شکست رہے۔ اویس ضیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے یہ سنگ میل بلوچستان کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز کرس گیل  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار 296 رنز بنا کر پہلے نمبر پر جب کہ ویسٹ انڈیز کے ہی آل راونڈر اور کپتان کیرن پولارڈ 10 ہزار 370 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فٹ ہوں، رنز بنا رہا ہوں اور رنز روک رہا ہوں تو ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ہے: شعیب ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں