11

حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھا دی

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ’’کے الیکٹرک‘‘ کے ٹیرف میں ایک روپے 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے.

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ٹیرف میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا تھا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا جس کا اطلاق اکتوبر سے صارفین کے بلوں پر ہو گا اور رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین بھی ہو گا یہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ااضافے کا فیصلہ اکتوبر2019 سے مارچ 2020 کے عرصے کے لیے جاری کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں