20

برطانیہ پاکستان کے ساتھ تحویل ملزمان کے معاہدے پر کام کرنے پہ رضامند ہوگیا

اسلام آباد: برطانیہ پاکستان کے ساتھ تحویل ملزمان کے معاہدے پر کام کرنے پہ رضامند ہوگیا ہے۔

نواز شریف کی واپسی، وفاقی حکومت نے برطانیہ کو خط لکھ دیا

ہم نیوز کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر رضامندی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی برطانیہ کے ہائی کمشنر سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

فواد چوہدری کا برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی بات چیت میں ری ایڈمیشن ایگریمینٹ اورایکسٹراڈیشن ٹریٹی کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

نواز شریف کے مفرور ہونے سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کر دیا، شہزاد اکبر

ذرائع کے مطابق ملاقات میں معاہدوں سے متعلق بھی تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ معاہدوں پر جلد عمل درآمد کے لیے پاکستان اور برطانیہ کی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں