12

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 253 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کر دیں

ڈریپ نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ان ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

ڈریپ نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ان ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے253 نئی ادویات کی قیمتیں (ایم آر پی) مقرر کردی ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے253 نئی ادویات کی پیکنگ سائز کے مطابق قیمتیں (ایم آر پی) مقرر کردی ہیں۔ نئی ادویات میں کینسر، بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس و دیگر اقسام کی ادویات اور ویکسین شامل ہیں۔

ڈریپ نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ان ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مقررہ قیمتوں کا اطلاق ادویات کے ان بیچز پر نہیں ہوگا جو اس نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل تیارکی گئی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں