16

مریم نواز چچا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی شکر گزار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف اور بھائی حمزہ شہباز کو جیل میں بھی میری فکر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ نے میرے لیے اپنی ذاتی گاڑی اور سیکیورٹی بھیجی ہے۔

گوجرانوالہ جسلہ: مریم نواز جاتی امرا سے روانہ

پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ لوگ بہت جلد دوبارہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) آج گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم میں شریک دیگر جماعتوں کے ہمراہ پاور شو کر رہی ہے۔ جلسسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر مرکزی قائد ین خطاب کریں گے۔

حکومت کی نااہلی سے معیشت تباہ ہو گئی، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے رائے ونڈ سے گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں