23

گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اسلا م آباد طلب کر لیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ہفتے میں ایک مرتبہ اسلام آباد کا دورہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے واضح طور پرکہا ہے کہ گورنر سندھ کے دورے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔

ہم نیوز نے کچھ دیر قبل ذمہ دار ذرائع سے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

سندھ پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا، شہباز گل

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کچھ دیر میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں