17

افغانستان: پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ سے 15افراد ہلاک

افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے  باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔

چند روز قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٖغور کے دارالحکومت فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں