24

اٹلی کا گاؤں بسانے کیلئے ہر شخص کو 15 لاکھ کی آفر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکومت کی جانب سے گاؤں میں نئے آنے والوں کو تین سال تک مالی مدد کے ساتھ رہائش کے لئے جگہ بھی فراہم کی جائے گی۔

اٹلی کے جنوبی علاقے میں پہاڑوں کی خوبصورت وادی میں قائم اس گاوں کا نام سینٹو سٹیفانو ہے۔

اٹلی: درست اینٹی باڈیز رکھنے والوں کوکام کرنےکی اجازت دینے پر غور

یہاں فلک پوش پہاڑ، خوبصورت مناظر سب کچھ ہیں تاہم کمی ہے تو انسانوں کی جو اسے آباد کر سکیں۔

اٹلی میں بھالو کو سزائے موت سنا دی گئی

علاقے میں کل 115 لوگوں کی آبادی ہے جن میں صرف 13 بیس سال سے کم عمر افراد ہیں اور 41 پینسٹھ سال سے زائد عمر کے لوگ موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 15 اکتوبر کو اس اسکیم کا اعلان کیا گیا اور اب تک انتظامیہ کو 15 سو سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ مقامی حکومت کی جانب سے کسی گاؤں کو بسانے کے لیے ایسی آفر کی گئی ہے۔

اس سے قبل شمالی اٹلی کے ایک گاؤں کو بسانے کے لیے 18 لاکھ روپے فی کس دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں