22

ڈمپر اور وین میں تصادم، چھ خواتین اور دو بچے جاں بحق

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا اور زخمی ہونے والے چھ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے جہلم کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے مقامی انتظامیہ سے حادثے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم حادثے میں جاں بحق والے مرد و خواتین مزدور تھے، میں فیکٹری مالکان اور پنجاب حکومت دونوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان خاندانوں کی مالی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں