20

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہو گا۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے آج یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔

سمری میں پیٹرول ایک روپیہ 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی۔

اوگرا حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 104.06 روپے فی لیٹر برقرار رکھا گیا۔ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا جبکہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔

قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی تھی۔

ذرائع نے 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں