26

اسکول بند کرنے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، مراد راس

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بھی اسٹاف، طلبا اور اساتذہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ روزانہ کی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں