21

پارٹی ارکان کا وزیراعظم سے ایاز صادق کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، ان کے کرپشن کے کیسزکو عوام کے سامنے لایا جائے۔

میرے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ایاز صادق

مزید برآں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے آگاہ کیا کہ قومی سطح پر یکساں نصاب متعارف کرنے کا مقصد طلبا میں تجزیاتی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ملک میں موجود طبقاتی تقسیم کو ختم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور معاشرے کے تمام طبقات کو با اختیار بنانے کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں