24

مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار

ریاض: مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پر غور

ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد الحرام کا نیا منبر سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے خبر رساں ادرے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری انتظامہ محمد الجابری کا کہنا ہے کہ اذان اور تکبیر کے مرکز المکبریہ کو ہر نماز کے بعد سینیٹائز کیا جاتا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق جمعہ کے دن مسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سینیٹائزنگ کا سلسلہ بڑھا دیا جاتا ہے جب کہ خصوصی ٹیمیں حرم کو معطر کرنے کا بھی اہتمام کرتی ہیں۔

کورونا وائرس، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کو صفائی کے بعد کھولنے کا عمل شروع

محمد الجابری کے مطابق خطبہ جمعہ کا منبر مقررہ جگہ پرلایا جاتا ہے اور اسے سینیٹائز کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ منبر کے ساتھ مائیکرو فون کی تنصیب ہوتی ہے اور ساتھ ہی نیا قالین بچھا کر اس کی صفائی بھی سینیٹائز کے ذریعے کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں