19

وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد جلسہ گاہ میں پہنچ گئے

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خان لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر حافظ آباد پہنچے جہاں سے وہ پاکپتن روانہ ہوئے اور وہاں انہوں نے حضرتبابا فرید مسعود گنج شکر کے دربار پر حاضری دے اور مزار پر چادر چڑھائی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

جہاں وہ حافظ آباد یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے علاوہ جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی تعمیر کا بھی اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد میں حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ حافظ آباد میں وزیر اعظم کے لیے ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیے گئے۔

اس موقع پر وزیرا عظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سارے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملنا ہے۔ انہیں پتا ہے کہ عمران خان این آر او نہیں دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص ڈرامہ کرکے لندن چلا گیا، جس پر عدالتوں کو بھی رحم آگیا۔ نوازشریف نے بڑی کوشش کی کہ کسی طرح این آر او مل جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب علم ہوگیا کہ عمران خان این آر او نہیں دے گا تو اس نے اداروں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔ پاکستان میں عورتوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے مریم نواز کو اجازت ہے کہ کھل کر بات کرے۔ نوازشریف اور ان کے بیٹے پیسے چوری کر کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں