28

امریکی صدر کا پہلا خطاب: عوام کوتقسیم نہیں جوڑنے کا عہد کرتا ہوں، بائیڈن

بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ عوام نے مجھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے چنا ہے۔

نیے امریکی صدر نے کہا کہ میں ایک ایسے صدر ہوں گا جو تفرقہ پھیلانے کے بجائے لوگوں کو آپس میں ملائے، جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورا امریکہ دیکھے گا اور اپنا پورا دل و جان لگا کر اپنی قوم کے اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا۔

جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا،ان سب کا صدر ہوں گا۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

نومنتخب امریکی نائب صد ر کملا ہیرس نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں۔

امریکی عوام نے اُمید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا ہے۔ ہمیں محنت اور عوام کی محبت کی وجہ سے کامیابی ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں