21

روضہ رسولﷺ پہ پاکستانی عمرہ زائرین کی 8 ماہ بعد حاضری

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے آٹھ ماہ بعد مسجد نبوی میں نماز ادا کی ہے۔

پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی 2 پروازیں سعودی عرب پہنچ گئیں

ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا سے آنے والے عمرہ زائرین نے آٹھ ماہ بعد جب روضہ رسولﷺ پہ حاضری کی سعادت حاصل کی تو آنکھیں نم ہو گئیں۔

خلیجی اخبار نے سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے تمام نمازیوں اور عمرہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی مؤثر انتظامات کیے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے تمام دلانوں، فرش اور دروازوں کی سینیٹائزنگ جدید طریقہ کار سے کی جارہی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق سینیٹائزر بھی ماحول دوست استعمال کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کو صفائی کے بعد کھولنے کا عمل شروع

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمرہ سیزن سے اب تک انتظامیہ نے مسجد میں 9 لاکھ 20 ہزار نمازیوں اور چار لاکھ آٹھ ہزار عمرہ زائرین کی آمد و رفت کے انتظامات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں