15

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہو گا

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق آخری بار بطور چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے لیے 35 ممکنہ کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر 20 افراد پر مشتمل سپورٹ اسٹاف بھی جائے گا۔

دورہ نیوزی لینڈ پرقومی کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں جو 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے کلین سویپ کر دیا ہے۔

آج کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں  پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 41 جب کہ خوشدل شاہ نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ مسلسل 14 ویں جیت ہے۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور مہمان ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے مقررہ چار اوورز میں 13 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان چیبابا 31 اور ٹری پانو 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں