21

مریم اور بلاول کی ملاقات آج شام6بجے ہوگی

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کیلئے ن لیگ کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ن لیگ نے کہا تھا کہ شام 6 بجے ملاقات کا وقت دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے جواب دیا کہ شام 6 بجے بلاول کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو سےکل ملاقات ہو سکتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے جواب پر ن لیگی قیادت نے کہا کہ مریم نواز کی کل دن 12بجے گلگت سے واپسی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہےملاقات آج شام6 بجے کے بعد ہوگی۔ خیال رہے کہ دونوں پارٹیاں گلگت بلتستان میں جلسے کر رہی ہیں اور ان کی مرکزی قیادت بھی وہاں موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں