25

4 ماہ قبل گلگت بلتستان کو صوبہ بنارہے تھے مگر اپوزیشن نے بنانے نہیں دیا، علی امین

گلگت بلتستان کے ضلع روندو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اولے ووٹ لینے کے بعد آپ کا پیسہ کھا گئے
گلگت بلتستان کے عوام کو دونوں پارٹیوں نے دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں پاکستان اور عوام کا درد ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عمران خان نے پاکستان کو مفت علاج کیلئے کینسر اسپتال دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت کو آئینی حقوق اس لیے نہیں دیئے کہ کہیں بھارت ناراض نہ ہوجائے۔ 4 ماہ پہلے ہی گلگت کو صوبہ بنارہے تھے لیکن اپوزیشن نے بنانے نہیں دیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی غدار اور منافق ہیں۔ روک سکتے ہو تو روک لو، تم سب چور ہو اور غدار ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں گلگت بلتستان کو ڈس چکی ہیں۔ جی بی کو صوبہ بنانے اور آئینی حقوق دینے کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بات کی۔ انشااللہ کشمیر کا مسئلہ وزیراعظم عمران خان حل کریں گے۔

روندو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی الیکشن میں کامیاب ہوگی۔ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کی ترقی پر توجہ نہ دی۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دے کر معاشی سرگرمیوں کو ترقی دیں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے۔ بلاول بھٹو کو چاہیے تھا کم از کم اپنے لوگوں کا تو خیال رکھتے۔  لوگ انٹرنیٹ پر چیک کرلیں کہ لاڑکانہ کے کیا حالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک نوکریوں میں آپ کا خاص خیال رکھیں گے۔ نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔ حکومت وعدہ کرتی ہے کہ آپ لوگوں کو باہر لے کر جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ نوازشریف آج کل میرے اوورسیز پاکستانی بنے ہوئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر اٹیک کیا ،یہ خاموش رہے۔ نوازشریف نے اداروں پر حملہ کیا اور بیٹی یہاں آکر تقریر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں