23

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس میں رابطہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ اور قومی کوشش ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بل گیٹس سے بات چیت میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوش سے قومی مہم کامیاب ہوئی ہے۔

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان بات چیت میں پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور پولیو مہم کی کامیابی پر گفتگو ہوئی۔

عمران خان سے بل گیٹس کا رابطہ، کورونا اور پولیو مہم پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ بل گیٹس نے با اثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم مؤثر بنانے کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں