24

کورونا وائرس: دنیا میں 12لاکھ99ہزار سے زائد اموات

اب تک کورونا کے 3 کروڑ72 لاکھ 10ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 48 ہزار585 اموات اور ایک کروڑ 87 لاکھ3ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار686 اور 87 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار322 اور57 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فراانس میں 18لاکھ 98ہزار سے زائد افراد متاثر اور42 ہزار960جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 18 لاکھ 18ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد32 ہزار32تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں14لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ40 ہزار461افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 ہزار482 ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں