18

سینیر صحافی ارشد وحید چودھری کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

ذرائع کے مطابق جیو ٹی وی سے وابسطہ صحافی ارشد وحید چودھری کورونا کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر تھے اور وہ پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر بھی تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ارشد وحید چودھری کے انتقال پر افسسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ارشد وحید چودھری بہت محنتی، اپنے پیشے کو ایک مشن سمجھنے والے ایک نیک نام صحافی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں