15

سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منظوری

اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹیں شروع کرنے کیلئے پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے وزیر تعلیم کی سربراہی میں متعلقہ حکام کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اسکولوں میں ڈبل شفٹیں ضروت کی بنیاد پر شروع کی جائیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کسی بھی ا سکول کیلئے ڈبل شفٹ کی ضرورت کا تعین کرنے کیلئے طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔ ڈبل شفٹیںوں پڑھانے کیلئے اسی اسکول کے اساتذہ کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکول میں سیکنڈ شفٹ کے اساتذہ نہ ملنے پر قریبی ا سکول سے اساتذہ لیے جائیں گے۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے سال میں ایک دفعہ تبادلے ہوں گے۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت گریڈ 12 تا 18 تک کے اساتذہ کے تبادلے ہوں گے۔ صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں یکساں نظام رائج کرنے پر کام کیا جائے

اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ  تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانات کا سارا نظام یکساں ہونا چاہیے۔ تعلیمی بورڈز کی خالی آسامیوں کو جلد سے جلد پر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں