13

ویکسین کافی نہیں ہوگی، عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

جنیوا:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے صرف ویکسین کافی نہیں ہو گی۔

کوروناکی کسی ویکسین کو عالمی سطح پر منظوری حاصل نہیں، عالمی ادرہ صحت

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک پوری دنیا میں پانچ کروڑ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 13 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب کورونا ویکسین دستیاب ہو گی تو ابتدا میں اس کی کم مقدار ملے گی جس کی وجہ سے پہلی ترجیح عمر رسیدہ افراد، ہیلتھ ورکرز اور کووڈ 19 سے متاثرہ مریض ہوں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ ویکسین کی دستیابی یقینا کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سبب بنے گی لیکن یہ کافی نہیں ہوگا کیونکہ اس کے باوجود کورونا کے پھیلنے کے امکانات ہوں گے لہذا ہمیں پوری طرح احتیاط کرنا ہو گی، نگرانی رکھنا ہو گی اور ٹیسٹوں کے نظام کو مزید مؤثر کرنا ہو گا۔

کورونا ویکسین: راز چرانے کے لیے ہیکرز کا حملہ

ہم نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ہمیں متاثرین کورونا کو علیحدہ رکھنا ہو گا اورایسے افراد کی بھی دیکھ بھال کرنا ہو گی جو کورونا متاثرین سے کسی بھی مرحلے پر ملے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں