17

پی ایس ایل فائنل: قلندرز کا کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔

کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جب کہ لاہور قلندرز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم  میں تمیم اقبال، فخر زمان، سہیل اختر، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمتھ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، محمد فیضان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور دلبر حسین شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی آج کھیلنے والی ٹیم میں شرجیل خان، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، افتخار احمد، عماد وسیم، چیڈویک والٹن، شرفین رادرفوڈ، عمید آصف، محمد عامر،وقاص مقصود اور ارشد اقبل شامل ہیں۔

پی ایس ایل فائنل: کمنٹری پینل کے اراکین نے قومی لباس زیب تن کر لیا

خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔

کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ 

لاہور کی جانب سے ڈیویڈ ویزے بھی اہم کھلاڑی ہیں اور کراچی کنگز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے نے گزشتہ میچ میں48 رنز بنائے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

لاہور قلندرز نے آخری میچ میں ملتان سلطانزکو25 رنز سے شکست دی تھی۔ قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں