18

کورونا وائرس: دنیا میں5کروڑ 73 لاکھ سےزائد افراد متاثر

اب تک کورونا کے 3 کروڑ 98 لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 61 لاکھ 56 ہزار زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 58 ہزار 354 اموات اور ایک کروڑ 20 لاکھ 72 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 223 اور90 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار141 اور 59 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو محفوظ رکھنا مسئلہ ہو گا؟

فرانس میں 20 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر اور47 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزار 311 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں 15 لاکھ74 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ42ہزار291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 14 لاکھ 53ہزار کورونا کیسز اور53ہزار775 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔ 17 اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے 5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں