12

وزیراعظم کادورہ لاہور، اجلاسوں کی اندرونی کہانی

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پنجاب انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن چاہیے۔

وزیراعظم مختلف ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر بھی برہم ہوئے۔ اشتہاریوں کی عدم گرفتاری اور کرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر بھی عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا۔

پنجاب میں انتظامی معاملات بہتر ہونے پر وزیراعظم نے وزیراعلی ٰ اور انکی ٹیم کی تعریف کی۔ پنجاب میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور مہنگائی سے متعلق مثبت اقدام اٹھانےوزیراعلی کی تعریف ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ن لیگ کے متعدد رہنما اور ممبران اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے7 سینئر رہنما اپنی لیڈرشپ سے ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے عمران خان کو بتایا کہ ن لیگ کے کچھ رہنما ملاقاتیں خفیہ کرتے ہیں اور کچھ سامنے آچکے ہیں۔

عمران خان کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 42 سیاستدانوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے اور مختلف منصوبوں سے غیر قانونی پیسے کمائے۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ن لیگی سیاستدانوں کے خلاف اہم ثبوت مل چکے ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل کرکے بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور اتحادیوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ اراکین نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں