15

کورونا وائرس: دنیا میں14 لاکھ 27 ہزار سے زائد اموات

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 20 لاکھ 45 ہزار 476 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور1 کروڑ 72 لاکھ 68 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 68 ہزار 221 اموات اور ایک کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے تیسری لہر کی گھنٹی بجادی

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 261 اور 92 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 779 اور 61 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 21 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور50 ہزار618 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں21 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد37 ہزار538 ہے۔

اسپین میں 16 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 44 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں15 لاکھ57ہزار کورونا کیسز اور56 ہزار533 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ دنیا نے 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے کیا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں اکیس دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ 24 نومبر کو مجموعی اموات کی تعداد چودہ لاکھ رپورٹ ہوئی۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں