16

او آئی سی کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب ملے گا، شاہ محمود

ابو جا: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ کل او آئی سی کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب ملے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کا مختصر دورہ

ہم نیوز کے مطابق نائیجیریا پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ بھارت سے پروپیگنڈے کےعلاوہ کیا توقع کی جا سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا مقبوضہ کشمیرپروہی مؤقف ہے جو پہلے تھا۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین انسانی المیے کا سامنا کر رہے ہیں، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اوآئی سی کا اجلاس کل سے باقاعدہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ بڑے چیلنجز کا سامنا کررہی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا بھی ایک نیا چیلنج ہے جس کا سامنا کر رہے ہیں۔

او آئی سی کے کشمیر کانفلیکٹ گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے نائیجیریا پہنچے ہیں۔ انہوں نے راستے میں کچھ دیر کے لیے سعودی عرب میں بھی قیام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں