16

کورونا وائرس:دنیا میں 6 کروڑ 13لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 24 لاکھ 77 ہزار 179  مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 69 ہزار 597 اموات اور ایک کروڑ 32 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے تیسری لہر کی گھنٹی بجادی

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 752 اور 93 لاکھ9 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار497اور62لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 22 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 38 ہزار 558 ہے۔ فرانس میں 21 لاکھ 83ہزار سے زائد افراد متاثر اور50 ہزار957 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 16 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 44 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں15 لاکھ74ہزار کورونا کیسز اور57 ہزار اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ دنیا نے 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے کیا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ 24 نومبر کو مجموعی اموات کی تعداد چودہ لاکھ رپورٹ ہوئی۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں