16

کوروناوائرس: دنیا میں14لاکھ58ہزار سے زائد اموات

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ31 لاکھ 88 ہزار484 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 79 لاکھ 16 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 72 ہزار 254 اموات اور ایک کروڑ 36 لاکھ 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 705 اور 93 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار637 اور 62 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سب سے پہلے موٹاپے کا شکار شہریوں کو دینے کا فیصلہ

روس میں 22 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 39 ہزار 68 ہے۔ فرانس میں 22 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 52 ہزار 187 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 16 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 44 ہزار668 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 16 لاکھ 5 ہزار کورونا کیسز اور 58 ہزار اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں