14

حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت چار روپے اضافے کے بعد 105 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

‏یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

خیال رہے کہ  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ‏یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے50 پیسے تک بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں