19

صارفین کو سستے داموں اشیا کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، حفیظ شیخ

مشیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز،چکن اور دیگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، متعلقہ حکام اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کمی جب کہ 11 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔30 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، اسد عمر کا دعویٰ

اس موقع پر مشیر خزانہ نے اشیاء کی ہول سیل اور ریٹیل اشیاء پر منافع مارجن کم کرنے کی ہدایت کی۔

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی  کے اجلاس میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ ملک میں چینی اور آٹے کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں جس پر مشیرخزانہ نے اشیا کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں حفیظ شیخ نے اشیاء مہنگی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں