30

شاہد آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ کے اگلے میچز کھیلنے سے معذرت

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر فوری طور پر گھر جانا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی لنکا پریمیئرلیگ میں اپنی ٹیم کوجوائن کروں گا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں