18

کراچی: گیس سلنڈردھماکےسے6افراد زخمی، بچہ جاں بحق

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ سلنڈردھماکے کے باعث  عمارت کےایک حصہ کونقصان پہنچا ہے۔

سلنڈردھماکے کے بعدعمارت میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں اور تمام افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اورمتاثرہ مکان کی بالائی منزل گر چکی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کا کام کر رہی ہیں۔

متاثرہ مکان کے ساتھ والے گھر سے بھی 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ6 ماہ سے گیس نہیں آ رہی اور ہر گھر میں گیس سلنڈر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں