19

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 3 ہزار 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 13 ہزار 191 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 52 ہزار 359 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 137 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 991، خیبر پختونخوا ایک ہزار 399، اسلام آباد میں 334، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 175 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 31 ہزار 992، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683، سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 904، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293، بلوچستان میں 17 ہزار 392، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں20.12 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں 14.53، آزاد کشمیر میں 11.09 فیصد، بلوچستان میں 12.5، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد 6.6، خیبر پختونخوا 5.6 اور  سندھ میں 14.1 فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.2 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.69، راولپنڈی میں 4.95، فیصل آباد 6.81 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.17، سوات میں 7.32، کوئٹہ میں 9.91 اور میرپور میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 10.57 فیصد تک آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں