22

پشاور: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ، بچہ جاں بحق، 6 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ایک کمرہ اور صحن بھی جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کو ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گیس لیکج کے باعث دھماکے سے گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ماں، باپ اور بچے شامل ہیں، متاثرہ خاندان لاہور سے پشاور بطور مہمان آیا تھا۔

قبل ازیں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل کراچی میں دعا چوک کے قریب دو منزلہ گھرمیں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس سے 6 افراد زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ سلنڈردھماکے کے باعث  عمارت کے ایک حصہ کونقصان پہنچا۔

سلنڈر دھماکے کے بعدعمارت میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں اور تمام افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا اور متاثرہ مکان کی بالائی منزل گر گئی تھی۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کا کام کرتی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں