26

ایوانکا ٹرمپ نے ایک ہی لباس دوسری مرتبہ زیب تن کیوں کیا؟

امریکی انتخانبات میں صدر ٹرمپ کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں ہونے والی آخری کرسمس کی تقریب میں شرکت کے دوران ایوانکا ٹرمپ نے وہ جوڑا پہن رکھا تھا جو انہوں نے رواں سال مارچ میں ہونے والی گرڈیرون (Gridiron dinner) کی تقریب میں پہنا تھا۔

2 ہزار 750 ڈالرز مالیت کے سلور اور کرمسن مارکرین کا دلکش ڈریس زیب تن کیے ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر جیرڈ کشنر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی کرسمس سجاؤٹ کی تقریب سے لطف اندوز ہوتی نظر ائیں۔

اپنے شوہر کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے متعلق تین تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایوانکا نے کہا  “وائٹ ہاؤس میں کرسمس سجاوٹ کے حوالے تقریب کے دوران فلوٹس کے دلکش مناظر”

خیال رہے کہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کردیا تھا۔

کرسمس کے حوالے سے  وائٹ ہاؤس میں تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے اور رضاکاروں کی جانب سے دلکش سجاوٹ اور کرسمس ٹریز کو چاروں طرف سے قمقموں اور روشنیوں سے سجانے کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں